اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے قانون نافذ کرنے والے کم سے کم 50 اداروں کو ایسے رڈاروں سے لیس کیا جائے گا جن کی مدد سے وہ گھروں کے اندر موجود افراد کی سرگرمیوں کا پتہ لگا سکتے ہیں۔ ان ایجنسیوں میں ایف بی آئی اور امریکی مارشل سروس شامل ہیں۔ ان ایجنسیوں کے ملازمین اس قدم کو عوام کو بتائے بغیر گزشتہ دو سال سے ان رڈارو کو ہاتھ میں لے کر استعمال کرتے ہیں۔ اس ریڈار کے ذریعہ حکام اس بات کا پتہ لگا لیتے ہیں کہ کس کے گھر میں کتنے افراد ہیں اور کس جگہ پر ہیں۔ یہ ریڈار ریڈیائی لہروں سے 50 فٹ کے فاصلے سے سانس لینے جیسی سرگرمیوں کا بھی پتہ لگا لیتے ہیں۔
ان ایجنسیوں کی جانب سے اس قسم کے رڈاروں کے استعمال سے پولیس کی غیر قانونی ریڈ کے خلاف آئین میں چوتھی ترمیم پر سوال اٹھ رہا ہے۔
2001 میں سپریم کورٹ نے کہا کہ پولیس کو تھرمل کیمرے اور جدید رڈار سینسر کے استعمال سے پہلے تلاشی کے وارنٹ کی ضرورت ہوگی۔
۔۔۔۔۔
/169